Thi zamane se aur waqt se mavara, jab main tum se mili
تھی زمانے سے اور وقت سے ماورا، جب میں تُم سے ملیزندگی مجھ کو لگتی تھی حیرت کدہ، جب میں تم سے ملی
چلتے چلتے اچانک قریب آئے تم اور ٹھہر سے گئےچھاؤں سی ہو گئی، وقت تھمنے لگا، جب میں تم سے ملی
دن نہ تھا شب نہ تھی گردشوں کا کہیں ایک چکّر سا تھاکون سا تھا پہر؟ جانے لمحہ تھا کیا؟ جب میں تم سے ملی
زندگی نے چراغاں کیا کو بکو، تم ہوئے رو برومیرے اندر بھی جیسے اندھیرا چھَٹا، جب میں تم سے ملی
روح میں بے محابا جو اک شور تھا، خود بخود کم ہوامجھ کو آنے لگی میری اپنی صدا، جب میں تم سے ملی
جب ملی تم سے میں، بس یہی اصل ہے بس یہی وصل ہےاور کچھ بھی نہیں سچ ہے، اس کے سوا، جب میں تم سے ملی
