Safha-e-dil pe ajab rang-e-darun likhta hai
صفحۂ دل پہ عجب رنگِ دروں لکھتا ہےموج در موج کوئی مجھ میں سکوں لکھتا ہے
مانگ لیتا ہے قلم ہاتھ سے میرے اور پھرمیرے احوال کو مجھ سے بھی فزوں لکھتا ہے
اس طرح سے تو کبھی خود کو نہ میں لکھ پائیمجھ کو کر دیتا ہے حیران وہ یوں لکھتا ہے
کس نے مانگے ہیں اُداسی کے صحیفے اس سےکبھی پوچھوں گی میں اس دل سے کہ کیوں لکھتا ہے؟
بیتتی ہی نہیں مجھ میں سخن آرائی کی رُتموسمِ جبر میں بھی، میرا جنوں لکھتا ہے
وقتِ موجود کو تحریر جو کرنا چاہوںروشنائی کی جگہ، قطرۂ خوں لکھتا ہے
