Ab in aankhon mein kahan khwaab raha karte hain
اب اِن آنکھوں میں کہاں خواب رہا کرتے ہیں؟اک عجب جنگ میں اعصاب رہا کرتے ہیں
یہ بھی کیا شہر کہ دشمن نہ کوئی اور نہ دوستشہر وہ ہے جہاں احباب رہا کرتے ہیں
اُن شکستہ سے مکانوں کو نہ ویراں جانواُن میں کچھ گوہرِ نایاب رہا کرتے ہیں
ایک زنجیرِ اسیری مجھے رکھتی ہے اُداسپاؤں میں حلقۂ گرداب رہا کرتے ہیں
اک تسلسل سے سجی رہتی ہے یہ بزمِ خیالدل میں سب انجم و مہتاب رہا کرتے ہیں
اب تری یاد میں آنسو نہیں بہتے میرےکبھی دریا بھی تو پایاب رہا کرتے ہیں
اے مرے دیس نظر لگ گئی کِس کی تجھ کوکیوں یہاں خون کے سیلاب رہا کرتے ہیں؟
