Achanak bhali lag rahi hai mujhe
اچانک بھلی لگ رہی ہے مجھےہوا کچھ نئی لگ رہی ہے مجھے
کہیں یہ بھی اشکوں کی آہٹ نہ ہوبہ ظاہر ہنسی لگ رہی ہے مجھے
کئی دن سے دل مطمئن سا نہیںکہیں اک کمی لگ رہی ہے مجھے
نہ جانے یہ مانوس آواز کیوں!بہت اجنبی لگ رہی ہے مجھے
دُعا کی ہے ساعت، مگر اک خوشیدعا سے بڑی لگ رہی ہے مجھے
مرے پاس تو ہے، ترے پاس میںیہی زندگی لگ رہی ہے مجھے
تھکن عُمر بھر کی اُتاروں یہیںیہ چھاؤں گھنی لگ رہی ہے مجھے
