←  All ghazals

Jab samandar dar samandar ik safar mujh par khula

ghazal  ·  10 couplets  ·  Parting جدائی

جب سمندر در سمندر اک سفر مجھ پر کُھلادل میں اپنے گھر کے سناٹوں کا اک منظر کُھلا

  1. اے ہوائے وحشتِ ہجرت ذرا رکھنا خیالچھوڑ آئی ہوں میں یوں ہی اپنا سارا گھر کُھلا

  2. ایک الماری کہ جس میں تہہ شدہ ملبوس ہیںایک کمرہ جس میں ہے یادوں کا اک بستر کُھلا

  3. اک بڑی سی شیلف کے اندر، کتابوں کی قطاردوستی سے جن کی مجھ پر علم کا دفتر کُھلا

  4. اک دریچہ صبح دم جس میں چہکتے تھے طیورہر سحر اُس سمت سے مجھ پر، درِ خاور کُھلا

  5. ان پرندوں سے ہے میری دوستی اک عمر کیکون جانے زندگی تیرا یہ رُخ کس پر کُھلا

  6. سارے ہی اضدادِ ہستی اب مرے ہمراہ ہیںجانیے کیا راز ہے جو روح کے اندر کُھلا

  7. اپنے ہاتھوں کی لکیروں سے اُلجھ جاتی ہوں میںکب کسی پر عمر بھر تقدیر کا چکّر کُھلا

  8. زندگی کے اس سفر میں کس طرف کا رُخ کریں؟شرق سے تا غرب ہے اک دشتِ شور و شر کُھلا

  9. کربلائے عصر ہے اب دیکھیے بچتا ہے کون؟پھر رہا ہے چار جانب، ظلم کا لشکر کُھلا