←  All ghazals

Shehr koi bhi nahin hai tera saani mere shehr

nazm  ·  14 couplets  ·  Parting جدائی

شہر کوئی بھی نہیں ہے ترا ثانی مرے شہرمیرے ہمدم، مرے دلبر، مرے جانی، مرے شہر

  1. بیکراں ہے ترا سینہ بھی سمندر کی طرحتیری بانہوں میں ہواؤں کی روانی، مرے شہر

  2. مدتوں بعد بھی خوش رنگ ہے مٹی تیریکتنی دلکش ہے یہ تصویر پرانی، مرے شہر

  3. تو نے چاہا ہے ہر اک زخم پہ مرہم رکھناتو نے سیکھی ہے ہر اک پیاس بجھانی، مرے شہر

  4. تیرے دکھ سکھ ہیں ہر اک پل مرا موضوعِ سخنبن گیا تو مرے جیون کی کہانی، مرے شہر

  5. تیری گلیاں تری تاریخ کو دہراتی ہوئیتیرا نقشہ مرے پُرکھوں کی نشانی، مرے شہر

  6. شام ہوتے ہی بہم ہوتے تھے یارانِ سخنتھی تری رسم فقط شمع جلانی، مرے شہر

  7. میری انگنائی کو یادوں سے بھگو جاتا ہےتیرے ساون میں برستا ہوا پانی، مرے شہر

  8. گم شدہ وقت کی آہٹ سے لپٹتا ہے یہ دلکوئی لمحہ بھی نہیں ہے ترا فانی، مرے شہر

  9. میں بھی کھیلی، مرے بچے بھی یہیں کھیلے ہیںتیری مٹی ہے مجھے رات کی رانی، مرے شہر

  10. کیا بتاؤں کہ میں کس کس سے ملی تیرے سببیاد ہے دل کو ہر اک شام سہانی، مرے شہر

  11. کر دیا اُس نے ترے جسم کو ٹکڑے ٹکڑےوہ جو تقسیم رہی تجھ میں لسانی، مرے شہر

  12. تو نے تخریب میں تعمیر کے سو رنگ دکھائےپھر بھی لوگوں نے تری بات نہ مانی، مرے شہر

  13. تجھ کو میں چھوڑنا چاہوں بھی تو چھوڑوں کیسےکتنی دوبھر ہے مجھے نقل مکانی، مرے شہر

Listen to her recite it  →