←  All ghazals

Mere Khuda tu mera iztiraab jaanta hai

ghazal  ·  11 couplets  ·  Restlessness اضطراب

مرے خدا تو مرا اضطراب جانتا ہےگزر رہے ہیں جو جاں پر عذاب جانتا ہے

  1. تجھی نے دل کو بنایا ہے آئینہ جیساتو اس میں عکس کا ہر انتخاب جانتا ہے

  2. تمام عمر جو سوچا تجھے خبر اُس کیتمام عمر جو دیکھے وہ خواب جانتا ہے

  3. مرے لہو میں نہاں روشنی سے واقف ہےمرے خیال کی سب آب و تاب جانتا ہے

  4. منافقوں نے لکھے خامۂ ستم سے جو حرفمحبّتوں نے دیا جو جواب جانتا ہے

  5. سسک رہی ہے یہاں کیوں ہری بھری ہر شاخبلک رہے ہیں یہاں کیوں گلاب جانتا ہے

  6. زمین والوں پہ جو کچھ یہاں گزرتی رہیہر اک سزا و جزا کا حساب جانتا ہے

  7. تری نظر میں ہے ساری قیامتوں کا شماررقم ہوئی جو دلوں میں کتاب جانتا ہے

  8. فلک کا رنگ، ہوا کا مزاج کیوں بدلاہماری فصل ہوئی کیوں خراب جانتا ہے

  9. قسم گزرتے ہوئے تیز رو زمانے کیمیں تیرے قرُب میں ہوں باریاب جانتا ہے

  10. امید بوتی ہوں اِس دل میں تیرے نام پہ میںاور اِس چراغ کو تو آفتاب جانتا ہے

Listen to her recite it  →